the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر خان شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ کرن کی ہدایت میں بنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم اے دل ہے مشکل میں شاہ رخ نے مہمان اداکار کا کردار اداکیا ہے۔ فلم میں ایشوریہ، رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کرن اب شاہ رخ اور ایشوریہ کو لے کر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کرن کو شاہ رخ اور ایشوریہ کی جوڑی بہت پسند ہے۔ کرن نے ان دونوں کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا من بنایا ہے۔ کرن کو لگتا ہے کہ اس جوڑی پر تو پوری فلم



بنائی جا سکتی ہے۔ ان دونوں کے لئے کرن کے دماغ میں پہلے سے ہی ایک اسکرپٹ ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ اور ایشوریہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2002 میں آئی فلم دیوداسمیں ساتھ کام کیا تھا۔ دیوداس کے بعد ایشوریہ اور شاہ رخ فلم شکتی کے نغمے عشق کمینہمیں بھی نظر آئے تھے۔ بعد میں فلم چلتے چلتے میں یہ جوڑی رکھی گئی تھی جس کے کچھ سین شوٹ کرنے کے بعد ایشوریہ نے اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔ ان کا فلم کو چھوڑنے کا سبب مبینہ طور پر سلمان خان کا وہ ہنگامہ تھا جو انہوں نے فلم کے سیٹ پر کیا تھا۔ بعد میں اس کردار کے لئے رانی مکھرجی کو لیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.